دعائیہ نعت رسول ﷺ ‏عشق بیمار ہوں دیدار سے اچھا کر دے ‏

4 ربیع الاول 1444ھ یکم اکتوبر 2022ء
دوبارہ ارشاد کے 192 ویں عالمی مشاعرے میں کہی گئی

دعائیہ نعت رسول ﷺ 

عشق بیمار ہوں دیدار سے اچھا کر دے
جلوہء یار سے یہ خواب بھی سچا کر دے

میرے سرکار ﷺ کے صدقے میں الٰہی میری
"ظلمت شب بڑی گہری ہے اجالا کر دے"

شہر سرکار ﷺ میں روضہ بھی دکھا کر یارب
میری تپتی ہوئی آنکھوں کو تو ٹھنڈا کر دے

خاک کے ذرے جو آقا ﷺ کے قدم کو چھو لیں
ان کو آنکھوں کی شفا کے لئے سرمہ کر دے

چاند سورج بھی شجر اور حجر چلتے ہیں
تیرا محبوب ﷺ انہیں ایک اشارہ کر دے

کر دے رسوا بھی زمانے میں مرے آقا ﷺ کے 
ہیں جو گستاخ انہیں دیس نکالا کر دے

ہے یہ معصوم دعا دہر میں مولا میری
نعت کہنے سے تو عزت کو دوبالا کر دے

انعام الحق معصوم صابری

تبصرے

مشہور اشاعتیں