غفلت سے اس جہاں کو جگانے کا وقت ہے ‏

میری لکھی ہوٸ نٸ نعت 

نعتِ پاک ﷺ ﷺ 

غفلت سے اس جہاں کو جگانے کا وقت  ہے 
سرکار آ رہے ہیں بتانے کا وقت ہے 

روزہ رکھو کہ سب سے  رکھانے کا وقت ہے 
رمضان آ گیا ہے بتانے کا وقت ہے 

سب جانتے ہیں آج ہے آمد حضور کی 
نعتِ رسولِ پاک سنانے کا وقت ہے  

دیکر ازان ہم کو بلاتا ہے پانچ بار 
یہ وقت رب  کے سامنے جانے کا وقت ہے 

آقا اشارہ کیجۓ  ڈوبا ہے آفتاب 
یہ وقت اسکو بام  پہ لانے کا وقت ہے 

مٹھی میں کنکروں کو   ابو جہل نے رکھا 
یہ وقت انکو کلمہ پڑھانے کا وقت ہے  

سرکار دیں گے  دعوتِ ایمان اب ہمیں  
یہ وقت  اعتماد دکھانے کا وقت ہے  

 ہر امتی کو آپ نے  دے دی ہے اب نجات 
یہ وقت سب کا خلد میں جانے  کا وقت ہے 

پارس حضور  چاند  کو  اترانے کیسے دیں
یہ وقت اس کے ٹکڑے دکھانے کا وقت ہے  

Tilak raj paras india 
06260431944

تبصرے

مشہور اشاعتیں