کرو رب کو راضی زمانے سے پہلے

نعت مقدس

کرو رب کو  راضی زمانے سے پہلے
جھکے دل سدا سرجھکانے سے پہلے

نبی  جب  نہ ہوتے  نہ  ہوتا  زمانہ
مرے مصطفے ہیں زمانے سے پہلے

سفر  کا  ارادہ  ہو   جس دم تمھارا
لو ماں کی دعا پیارے جانے سے پہلے

اجازت  ہے  لینا   ضرور ی  اے لوگو
گھروں میں کسی کے بھی جانے سے پہلے

مہ نور میں گھر سجاتے ہیں مومن
ولادت  کی  تاریخ  آنے سے پہلے

مری آنکھ میں دو ضیا الفتوں کی
مجھے اپنا جلوہ دکھانے سے پہلے

کیا اک قصائی نے یوں ماں کی خدمت
نہ کھاتا تھا ماں کو کھلانے سے پہلے

بلا لیجے  سرتاج کو  جلد طیبہ
کہیں مر نہ جائے وہ آنے سے پہلے

سرتاج احمد شحنہ مؤ سکندرپور امبیڈکر نگر
9670154554

تبصرے

مشہور اشاعتیں