جاکر کروں گداٸ مدینہ شریف میں ‏

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
میری لکھی ہوٸ  نٸ تخلیق  

نعتِ پاک ﷺ ﷺ 

جاکر کروں  گداٸ مدینہ شریف میں 
لے جاٶں گا چٹاٸ مدینہ شریف میں 

اس کو ملیگا  خلدِ بریں میں عجب مقام 
کرتا ہے جو  صفاٸ مدینہ شریف میں  

جاکر پڑھوں میں  نعت   تو نزرانہ دیں گے آپ
   ہو جاۓ گی کماٸ  مدینہ شریف میں  

  میں  ان کے در کا تھا  گدا   قسمت بدل گٸ 
دے دی مجھے خداٸ مدینہ شریف میں 

میں خوش ہوں مجھے ان کی غلامی ہوٸ نصیب 
 کیوں  ان سے لوں رہاٸ مدینہ شریف میں 

جو جو وظیفہ کرتے تھے  سرکار رات کو 
کرتا ہوں وہ پڑھاٸ مدینہ شریف میں 

پارس انہیں حضور کی امداد آۓگی 
کرتے ہیں جو بھلاٸ مدینہ شریف میں 

Tilak raj paras india 
09755185404 
06260431944

تبصرے

مشہور اشاعتیں