مرے سرکار کا جلوہ بہت ہی خوب صورت ہے
مرے سرکار کا جلوہ بہت ہی خوب صورت ہے
رسول اللہ کا چہرہ بہت ہی خوب صورت ہے
مچلتی ہےمرےدل میں ہمیشہ دیدکی حسرت
وہ پیارا گنبد خضرا بہت ہی خوب صورت ہے
دکھا دے یا الٰہی موت سے پہلے نگاہوں کو
شہِ ابرار کا روضہ بہت ہی خوب صورت ہے
ہےجس کےسامنےشمس وقمرکی روشنی پھیکی
مرے محبوب کا تلوا بہت ہی خوبصورت ہے
وہ ہیں آقا مرے میں ہوں غلامِ کمتریں ان کا
ہراک رشتےسےیہ رشتہ بہت ہی خوب صورت ہے
ملی جس بندہ مومن کو صحبت شاہِ بطحا کی
زمانےبھرمیں وہ بندہ بہت ہی خوب صورت ہے
ہیں نانا مصطفی زہرا ہیں ماں والد علی مولا
سنوحسنین کاشجرہ بہت ہی خوب صورت ہے
چلو فریاد کرتے ہیں درِ شاہِ دو عالم پر
وہاں مستوں کاہےمیلابہت ہی خوب صورت ہے
بڑے ہی پیارسے دیتے ہیں وہ اپنے غلاموں کو
بھراجاتا ہےجوکاسہ بہت ہی خوب صورت ہے
ہمیشہ نعت لکھنا پڑھنا سننا مشغلہ میرا
اسدیہ نعت کاجذبہ بہت ہی خوب صورت ہے
اسدالله نظامی مصباحی کبیر نگری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں