میں ٹوٹا دل دکھاؤنگا نبی کے شہر میں جا کر
*====(طرحی )====*
*____نعت رسول مقبول ﷺ___*
*🖊️از :خطیب حیدر*
*(بزم حسان ارریا)*
میں ٹوٹا دل دکھاٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
میں حال دل سناٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
خدا پہنچا دے مجھ کو بھی رسول پاک کی نگری
میں تن من دھن لٹاٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
کبوتر اڑتے رہتے ہیں جو طیبہ کی فضاٶں میں
انہیں دانہ کھلاٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
زیارت جب کروں گا میں سہنری جالیوں کی پھر
میں رحمت میں نہاٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
یہ میری حسرتِ دل ہے درِ اقدس پہ رورو کر
انہیںﷺ نعتیں سناٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
زیادہ حد سے بھی بڑھ جاٸے گی جب بے قراری تو
میں دنیا بھول جاٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
گنہ ہے سیلفی لینا بچوں گا اس سے میں پھر تو
نہیں فوٹو کھنچاٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
میں کچھ لاٶں نہ لاٶں پر وہاں سے آب زمزم اور
میں عجوہ ساتھ لاٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
اگر توفیق رب ہوگی خدا کا فضل بھی ہوگا
تو ماں کو بھی گھماٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
سنہری جالیوں کے سامنے بیٹھے ہوٸے حیدر
شکستہ دل دکھاٶں گا نبی کے شہر میں جاکر
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں